پاک بھارت میچ ،قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں ،عماد اور شاداب شامل
مانچیسٹر(اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں جس میں عماد وسیم اور شاداب خان کو قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈارپ کر دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی۔ مانچیسٹر میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی سکواڈ سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، فخر زمان، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض پر مشتمل تھا۔ پاکستان کے خلاف بھارتی سکواڈ ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، قادیر یادیو، ہردیک پانڈیا، بھنیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپریت بھمرا، کے آر راہول اور چاہل پر مشتمل تھا۔