ملیر کپ کلر کٹ‘پاک اسٹار سی سی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیلکن اسپورٹس کے زیرِ اہتمام ملیر کپ رمضان کلر کٹ کر کٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں پاک اسٹار سی سی نے پاک جیم خانہ کی مضبوط ٹیم کو 45رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،میچ کی نمایاں بات صہیب خان کی تباہ کن بولنگ تھی جو مین آف دی میچ قرار پائے،پاک اسٹار گرائونڈ پرٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پاک اسٹار سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 152رنز کا ٹارگٹ دیا،وقاص علی نے 32رنز ، حارث علی خان نے30اور ندیم شاد نے 18رنز اسکورز بنائے، معامون نے چار اور عثمان نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاک جیم خانہ کی ٹیم 107رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، شعیب 36،کمیل عباس 17 اور ثقلین نے 16رنز اسکورز بنائے،صہیب خان نے چار، معاز علی،عبدالرحمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ کے اختتام پر میچ کے منصف شاہ شفیع الدین نے صہیب خان کو پہلے سیمی فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا،ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کورنگی فرینڈز اور فیلکن اسپورٹس کے مابین کھیلا جائیگا، میچ میں متین شیخ اور سیف اللہ مگسی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ ندیم شادآفیشل اسکورر تھے