فیفاویمنز ورلڈ کپ،آج مزید چار میچز کے فیصلے ہوں گے
پیرس(آئی این پی)ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں(آج)پیر کو چار میچز کے فیصلے ہوں گے۔فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج پیر کو گروپ اے اور بی میں آخری دو، دو میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے کے پہلے میچ میں فرانس کا مقابلہ نائیجیریا اور دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کا مقابلہ ناروے سے ہو گا، گروپ اے سے فرانس کی ٹیم پہلے ہی دو میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے، اس گروپ سے دوسری پری کوارٹر فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا، گروپ بی کے پہلے میچ میں جرمنی کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں سپین کا مقابلہ چین سے ہو گا، جرمنی کی ٹیم مسلسل دو میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکی ہے جبکہ اس گروپ سے دوسری پری کوارٹر فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔