ورلڈ کپ میںآج پیر ایک میچ کھیلا جائیگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کر کٹ ورلڈ کپ2019میں (آج)پیر کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کر کٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کر کٹ ورلڈ کپ کے23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کھیلا جائیگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔جبکہ ورلڈ کپ میں (کل)منگل کو میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔