انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ کے تحت ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے خدشات سے بچائو کے لئے کیمپس لگائے گئے
کراچی (سٹی نیوز) انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ (اودھ) نہ صرف اپنے کمیونٹی اراکین بلکہ شہر ِکراچی کی سطح پر ایک طویل عرصہ سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔تعلیم وصحت کے شعبوں میں اس کی کارکردگی مسلسل ،طویل اور شاندار ہے جو دیگر فلاحی ورفاہی تنظیموں سے اسے ممتاز کرتی ہے۔شدید گرمی کی لہر سے ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لئے مسافروں کو مشروبات پلانے کا اہتمام کرکے اراکین انجمن نے اجتماعیت ،یگجہتی اور خدمت انسانیت کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی ہے جو لائق تحسین وقابل ِتقلید ہے ۔ان خیالات کا اظہار انجمن پرتاب گڑھ (اودھ)کے نوجوان ومتحرک کارکنان کی جانب سے شہرِکراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز ،بیک وقت لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپس سے مستفیض ہونے والے شہریوں نے کیا۔انجمن کے زیرِاہتمام یہ کیمپس اورنگی ٹائون ،گلشن اقبال ،بلوچ کالونی،پرتاب گڑھ ہائوس لکھنو سوسائٹی کورنگی،لانڈھی نمبر6،لانڈھی نمبر4 اور اودھ ہسپتال لانڈھی 3 1/2سمیت متعدد مقامات پر لگائے گئے تھے۔