واٹر بورڈ کے شہر میں ٹھنڈے پانی اور شربت کے کیمپ
کراچی (سٹی نیوز) شہریوںخصوصا راہگیروںکوشدید گرم موسم میں پانی اور شربت کی فراہمی کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر شہر کے 16مقامات پر لگائے گئے کیمپوںپر تیسرے روز بھی پانی اور شربت کی فراہمی جاری رہی ،لوگوں کی بڑی تعداد نے نیپاچورنگی ،صفوراہ چورنگی ، لانڈھی ، شیرپاؤکالونی، کورنگی ، فیوچرکالونی، سخی حسن ، منگھوپیر سمیت مختلف مقامات پرقائم کیمپوں پرآکرپیاس بجھائی علاوہ ازیں واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل نے ہفتہ اور اتوار کی رات گارڈن ایسٹ کی رہائشی عمارت اور صدر میں اسلحہ کی دکان میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے واٹربورڈ کے صفورا،نیپااورسخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذکرکے فائرباؤزرزکو آتشزدگی کے مقا م پر ہی ٹینکروںکے ذریعے پانی فراہم کیا ،واٹربورڈ کی بروقت وفوری مدد کے باعث آتشزدگی پر قابو پانے اور کسی بڑے نقصان سے بچنا ممکن ہوسکا ۔