3 منشیات فروش گرفتار 36 کلو منشیات، پستول اور نقدی بھی برآمد
کراچی(این این آئی)کراچی میں ساتھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیرکے مطابق ملزمان سے 36 کلو منشیات، پستول اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ منشیات فروش شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔پولیس کے مطابق منشیات پشاور سے کراچی لائی جاتی تھی ،گرفتار مرکزی ملزم تاج حسین کا آبائی تعلق پشاور سے ہے۔ گرفتار ملزمان حساس ادارے کے نام پر گاڑی استعمال کررہے تھے۔