مریم‘ بلاول ملاقات‘ مسلم لیگ کا نظریہ دفن ہوگیا: مخدوم عطا حسین
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم عطا حسین اور ایم ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خلیل ستی نے مریم‘ بلاول ملاقات کو مسلم لیگ کے نظریئے کی موت قرار دیا۔ انہوں نے کہاہے کہ جاتی امراء میں پیپلز پارٹی کے قائد کی یاترا سے آج کسی صوبے میں مسلم لیگ کی حکومت نہیں الیکشن2018ء میں شکست قائدین کے خلاف میگا کرپشن کا سبب بنی مگر افسوس ہم نے اس سے سبق حاصل نہیں کیا۔ خلیل ستی نے کہا کہ لگتا یوں ہے جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات ابوئوں اور پھوپھی کو بچانے کے لئے ہے تاکہ جماعتوں کے کارکن اور عوام تحریک کے حق میں نہیں‘ اپوزیشن کی تحریک بری طرح ناکام ہوگی۔آج نظریاتی کارکنوں کی دل آزاری ہوئی اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مفادات کی سیاست قومی مفاد میں نہیں پارٹی ایک خاندان تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ پوری جماعت خاندان کے گرد گھوم کر انہیں خوش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مخدوم عطا حسین اور خلیل ستی نے مزید کہا کہ آج پارٹی کے سابق مرکزی رہنما چوہدری نثار کا موقف سچ ثابت ہوچکا ہے کہ آج کی مسلم لیگ ن یرغمال ہے خوشامدی لوگوں کے ٹولے نے پارٹی کو پنجاب تک محدود کرکے رکھ دیا ہے۔