پاکستان میں فادرز ڈے منایاگیا
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16جون کو فادرز ڈے منایاگیا،یہ دن والد کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی برداشت کرتاہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کرکے اپنے بچوں کو اعلی معیار زندگی فراہم کرتاہے۔والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا۔