چوبرجی چوک کے قریب 35سالہ شخص پراسرار طور پرجاں بحق
لاہور(نامہ نگار) پولیس چوکی ریواز گارڈن کے علاقہ میں چوبرجی چوک کے قریب 35 سالہ شخص کو وہیل چیئر پر مردہ حالت میں دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کردی ۔بعدازاں متوفی کی شناخت عارف بٹ کے نام سے ہوئی ۔جو ٹانگوں سے معذور اور وہیل چیئر استعمال کرتا تھاجبکہ ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے نعش ان کے حوالے کر دی ہے ۔