کاہنہ:گھریلو ناچاقی پر بہوقتل،ورثاء کا نعش فیروز پو ر روڈ پر رکھ کر احتجاج
کاہنہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر بہوقتل ورثاء کا نعش فیروز پو ر روڈ پر رکھ کر احتجاج مقد مہ در ج کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ رحمت پارک کے رہائشی محمد اسلم کی بیٹی سونیا کی شادی ایک ماہ قبل اشفاق سے ہو ئی شادی کے بعد گھریلو ناچاقی پیدا ہو گئی اور آئے روز جھگڑے معمول بن گئے ورثاء کا کہنا ہے کہ تین روز قبل بھی اس کے شوہر اشفاق اور سسرالی رشتے داروں نے سونیا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں گھر چھوڑ گئے جس کو جنرل ہسپتال داخل کر ایا گیا جہاں وہ تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی ورثاء نعش کو فیروز پور روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گیئں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ایس ایچ او کاہنہ وجیہ الحسن کے مطابق مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی پر مظاہرین احتجاج ختم کر کے ٹریفک کو کھول دیا ۔