ڈیرہ غازیخان:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیئرمین یو سی کا بیٹا قتل
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 16 خدا بخش کھوسہ کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ، فائر لگنے سے ہاشم کھوسہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یوسی 16 خدابخش کھوسہ کا فرزند ہاشم کھوسہ جو تھان گدائی کے نزدیک اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم افراد اس کے دفتر میں داخل ہوئے اور اس پر فائرنگ کر دی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے ۔ تھانہ گدائی پولیس اہلکار سب کچھ دیکھنے کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہاشم کھوسہ کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔