آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ سے آگ لگ گئی
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رحمانیہ کالونی میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری میں زوردار دھماکہ سے آگ لگ گئی جس سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی اور معجزانہ طور پر فیکٹری میں کوئی شخص موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا بتایا گیا ہے کہ یہ فیکٹری شفاقت علی نامی شخص کافی عرصہ سے مقامی حکام کی ملی بھگت سے چلا رہا ہے جہاں پر سامان آتشبازی کا لاکھوں روپے مالیت کا ذخیرہ موجود تھا بارش کے دوران بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً سامان آتش بازی کے ذخیرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا اور اس دوران اٹھنے والے آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔