پولیس کے مطابق شادی سے انکار پر مہوش نامی لڑکی کو قتل کیا گیا جو ایک بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، بس کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ابرار مہوش سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم مہوش نے شادی سے انکار کردیا. پولیس نے بتایا کہ ڈیوٹی سے گھر واپسی پر مہوش کو سیکیورٹی گارڈ نےاغواء کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے گولی مارکر قتل کردیا. پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مہوش روزے کی حالت میں تھی اور اپنے والد کی وفات کے بعد 4 بہنوں اور بوڑھی ماں کی واحد کفیل تھی. بس اسٹینڈ کے ملازمین نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، ملزم کیخلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024