خانیوال اڈہ چھب کلاں کے غریب ہاری نصیر احمد کی بیٹیاں خاندان کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس کے تپتے صحرا میں کھیتی باڑی اور مزدوری کرتی تھیں۔ تین روز قبل اپنی پھپھو کے گھر سے واپس آرہی تھیں شدید گرمی ریت بھری تیز ہواؤں سے وہ راستہ بھٹک گئیں، نصیر احمد اور اس کی بیوی چولستان میں اپنی تین بیٹیاں ڈھونڈتے رہے، مقامی لوگوں نے ان کی مدد کی کوشش کی، دو دن تک ٹریکٹروں اور موٹرسائیکلوں پر بچیوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے رہے، اس دوران پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی.تیسرے دن تینوں بہنوں کی لاشیں ملیں، مرنیوالوں میں نو سالہ سرویا، سات سالہ فاطمہ اور پانچ سالہ اللہ معافی شامل ہیں.. تینوں بہنیں چولستان کی شدید گرمی میں بھوک اور پیاس سے اپنا گھر ڈھونڈتے ڈھونڈتے زندگی ہار گئیں، تینوں بہنوں نے مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ رکھے تھے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024