بھارتی ٹی وی کو دھماکہ خیز انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں، شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔ ریحام خان نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حسین حقانی کے ساتھ تصویروں سے متعلق ریحام کہتی ہیں کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024