ٹریفک پولیس نے عید پر ون ویلنگ کرنے پر آٹھ سو سے زائد موٹر سائیکلوں سواروں کا چالان کیا
سلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطرکے پہلے روزون ویلنگ کے خلاف کریڈ ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ سوسے زائد موٹرسائیکل سواروں کے جرمانے اورچالان کیے جبکہ200 سے زائد موٹرسائیکلوں کوتهانوں میں بند کردیا۔اسلام آباد میں ون ویلرزکے خلاف20 سے زائد خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں،ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن عید کے تین دن جاری رہے گا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی کا مقصد شهریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا ہے،ون ویلنگ ایک خطرناک اورجان لیوا کهیل ہے جسکی اجازت ٹریفک پولیس ہرگزنہیں دے سکتی،شہری اپنے بچوں کوون ویلنگ والی موٹرسائیکل استعمال کرنے سے روکیں۔