عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد اورفیمیلز نے سیر وتفریح کی غرض سے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔ خصوصی طور پر بچے خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ عید کے پہلے روز عزیزواقارب سے عید ملنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے دوسرے روز بچوں سمیت ہلہ گلہ اور موج مستی کرنے کیلئے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا ہے۔ بچوں کیلئے کھانے پینے کے سٹالز کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پارکس میں بچوں نے اپنی اپنی پسند کے جھولے جھولتے نظر آرہے ہیں.
پارکس اور تفریح گاہوں میں بچوں کی دلچسپی کیلئے غباروں اور کھلونے بیچنے والوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ جھولوں اور پارکس میں آئے بغیر عید کا مزہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے۔ اس لئے والدین سے پارکس آنے کیلئے ضد کرتے ہیں۔ تفریحی مقامات اور پارکس میں سٹالز پر کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے پر کئی جگہوں پر شہری شکایت کرتے نظر آئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024