سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ٹویٹ لکھا کہ والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز بھی ابھی تک ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے اور والدہ اب بھی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے بہت سے صارفین کی دعاوں کا جواب بھی دیتی رہیں اور اپنی فیملی کے قرب سے گزرنے کے بارے میں بھی بتاتی رہیں جس کا اندازہ ان کے اس جواب میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
"ابو اور میں نے بہت آوازیں دیں ان کو مگر وہ جواب نہیں دیتیں۔ بہت دل کرتا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں، ہم سے بات کریں۔ اللّہ دعا سنتا ہے۔ دعا کیجیے"۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کےہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جبکہ نواز شریف، شہباز شریف،حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔