سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز پیر کے روز ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔ اس دوران شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور بیگم کلثوم کی عیادت کی۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024