بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک، لائف سپورٹ رکھی جائے یا ہٹائی جائے؟ فیصلہ پیر کو ہوگا۔
برطانوی دارالحکومت لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نوازکوکوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی،پھیپھڑوں میں خون جمنے سے حالت خراب ہوئی، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے مطابق والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے، جب سے ہم لندن پہنچے ہیں، بیگم کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا، اپنی والدہ سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی، ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔ حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹرپرہی رہیں گی، ہم سب والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں، شریف فیملی کو استثنیٰ نہ ملنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔