یورپین گیمز میں، میڈلز کی دوڑ میں روس بارہ طلائی تمغوں کیساتھ پہلے نمبر پر آگیا،آٹھ گولڈ میڈلز کیساتھ میزبان آذربائیجان دوسرے نمبر پر ہے

17 جون 2015 (18:17)

آذاربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یورپین گیمز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،،ویمنز ٹین میٹر ایئر رائفل کا مقابلہ سربیا کی اینڈریا آرسووچ کے نام رہا،فری کمبینیشن سنکرونائزڈ سوئمنگ میں روسی پیراکوں نے عمدہ پرفارمنس دکھا کر طلائی تمغہ سینے پر سجایامردوں کے دو سو میٹر کائیک ریس میں ہنگری کے میلوس ڈوڈاس سب پر بازی لے گئےخواتین کے ٹریپ شوٹنگ ایونٹ میں سپین کی فاطمہ گلویز کامیاب ٹھہریںٹیبل ٹینس کے فائنل میں پرتگالی کھلاڑی جول جیرالڈو نے فرانسیسی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا ویمنز جمناسٹ اور مینز والٹ مقابلوں میں بھی روسی ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا میڈل ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو روسی اتھلیٹس بارہ سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ آذربائی جان آٹھ گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے