پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا
گال ٹیسٹ کا پہلا دن نہ پاکستان کے نام رہا نہ سری لنکا کے بلکہ بازی لے گئی بارش ،، بارش اتنی شدید تھی کہ دونوں ٹیمیں ہوٹل سے گراؤنڈ کیلیے بھی روانہ نہ ہو سکیں ،،امپائرز اور میچ ریفری نے صبح ساڑھے نو اور پھر گیارہ بجے گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا لیکن بارش نے ایسا کرنے کا موقع ہی نہیں دیا ،، جس کے باعث آفیشلز کو پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنا پڑا،،،سری لنکا کی آب و ہوا گرم مرطوب اور وہاں بارش ہونا معمول کی بات ہے لیکن اس وقت آئی لینڈ میں مون سون ہےجس سے پوری سیریز بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹیسٹ میچز میں گال کے میدان میں چار مرتبہ آمنے سامنے آئیں
گال کا میدان پاکستان کیلئے کچھ ذیادہ لکی ثابت نہیں ہوا،شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز دو ہزار میں پہلی مرتبہ اس گراؤنڈ پر میں آمنے سامنے آئیں ،قومی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دکھا کر ایک اننگز اور ایک سو تریسٹھ رنز سے سری لنکا کو دھول چٹائی،اس کے بعد پاکستان گال میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت پائی،دو ہزار نو میں سری لنکا نے پچاس رنز سے کامیبابی حاصل کی،جون دو ہزار بارہ میں دو سو نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں دو ہزار چودہ میں مدمقابل تھیں،، پاکستان نے پہلی اننگز میں چار سو اکاون رنز بنائے، سری لنکا نے پانچ سو تینتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،کمار سنگاکارا نے لاجواب دو سو اکیس رنز اسکور کیے،دوسری اننگزمیں پاکستان ایک سو اسی رنز پر ڈھیر ہوگئی،رنگنا ہیراتھ نے چھ وکٹیں حاصل کیں،، میزبان ٹیم نے ننانوے رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا