محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور فضا میں نمی کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور فضا میں نمی کا امکان ہے تاہم کشمیر اور میر پور خاص ڈویژن میں شام یا رات کے وقت بارش کی توقع ہے۔ اس موقع پر گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔ منگل کے روز سب سے زیادہ گرمی بینظیر آباد میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ اِسی طرح تربت تینتالیس، نور پور تھل، کوٹ ادو بیالیس، دالبندین،لاڑکانہ،سکھر، نوکنڈی،مٹھی، اوکاڑہ،دادو، بھکر اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت اکتالیس سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔