مخیر حضرات بے سہارا اور غریب طلبا کی کفالت کریں،ملک کے ترقی کیلئے معاشرے سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا: شجاع الرحمان

17 جون 2015 (18:02)

لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی ترقی ممکن ہے،،شرح خواندگی میں اضافہ کرکے معاشرے میں جرائم کی شرح میں کمی کرسکتےہیں،انکا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے،حکومت،پرائیوٹ سیکٹر اور فلاحی ادارے پاکستان میں فروغ تعلیم کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نےمخیرافراد کی جانب سےمستحق طلبا کی کفالت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کا یہ فعل ایک مثال اور صدقہ جاریہ ہے،،تقریب کے اختتام پرطلبہ وطالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔