وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات منسوخ

17 جون 2015 (17:59)

وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات متوقع تھی ،جسے وزیر اعظم کی جانب سے معذرت کے بعد منسوخ کر دیا گیا ،ملاقات منسوخی کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کہتے ہیں کہ ایسی کوئی ملاقات طے نہیں تھی لیکن پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات شیڈول تھی جسے وزیر اعظم کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے،اصل حقیقت خواہ کچھ بھی ہو لیکن سابق صدر آصف زرداری کے کل کے بیان کے بعد ملک کی سیاسی فضا دھرنوں کے بعد پہلی مرتبہ انتہائی گرم ہوتی نظر آ رہی ہے ،سیاسی درجہ حرارت سال کے سب سے گرم مہینے میں حدت پکڑتا جا رہا ہے،یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اگر ملاقات طے نہیں تھی تو خبر اڑنے کے دو گھنٹے بعد تک ترجمان وزیر اعظم ہاؤس خاموش کیوں رہے اور اس خبر کی تردید کیوں نہیں کی-