مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی نواز پی ڈی پی حکومت کو بنے ابھی چند ماہ ہی گزرے ہیں کہ عوام ان سے اکتانے لگی ہے

17 جون 2015 (17:57)

جموں میں جمع ہونیوالے لوگ مفتی سعید اور ان کی بیٹی محبوبہ مفتی کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے،عوام کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی حکومت کو چند ماہ ہوئے اقتدار میں آئے لیکن اب وہ الیکشن مہم کے دوران کیے وعدے بھول گئے ہیں مظاہرین کی قیادت نیشنل کانفرنس کے دیوندر سنگھ رانا کر رہے تھے،مظاہرین کو سب سے زیادہ اعتراض سیلاب متاثرین کے ساتھ ہو نیوالے دھوکے پر تھا اور وہ سینتالیس روپے فی کس امداد پر سیخ پا نظر آتے تھے نعرے بازی اور حکومت مخالف سلوگنز نے شدت پکڑی تو بنیے کا صبر جواب دے گیا اور وہ اپنے ہی بھائیوں پر ٹوٹ پڑا،پولیس نےمظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی،جواب میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کیا مظاہرے سے جموں کی مسلمان آبادی لاتعلق رہی