رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

17 جون 2015 (17:31)

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ اسی طرح صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اور پہلا روزہ کل جمعرات کو ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج 7 بج کر 24 منٹ پر غروب آفتاب ہو گا۔ چاند کی عمر 24 گھنٹے اور 44 منٹ ہو گی اور رمضان المبارک کا چاند 38 منٹ آسمان پر موجود رہے گا۔ رمضان کے چاند کی عمر انتہائی کم ہے اور اگر مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گداگروں نے چھوٹے بڑے شہروں پر یلغار کر دی،پیشہ ور گداگر جگہ جگہ بھیک مانگتے اور عوام کو پریشان کرتے دکھائی دے رہے