گلگت بلتستان سے ن لیگ کے وفد اور نرفیق رجوانہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سےملاقات کی

17 جون 2015 (16:53)

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سےملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں،وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہدری منصوبہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا،منصوبہ سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،انکا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
 نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروکار لارہےہیں،پارٹی ےمنشور پرعمل کرتےہوئےتمام امور میں شفافیت اور میرٹ کویقینی بنایا جائے
۔ گلگت بلتستان سے ن لیگ کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف سی ملاقات کی وزیراعظم نے پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پرگورنرگلگت بلتستان کو مبارکباد دی،اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں تمام وسائل عوام کی فلاح کیلئے خرچ کئے جائیں،گلگت بلتستان کی حکومت سیاسی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرے،انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان کےعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ن لیگ کےمنشور پرعمل کرتےہوئے حکومت گلگت بلتستان میں تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کویقینی بنائے۔