خواجہ آصف بھی سابق صدر آصف زرداری کے کراچی میں رینجرز کے بارے میں دیے گئے بیان پر بول پڑے

17 جون 2015 (16:09)
خواجہ آصف بھی سابق صدر آصف زرداری کے کراچی میں رینجرز کے بارے میں دیے گئے بیان پر بول پڑے

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو افواج پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہیے ،،سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بہتر گورننس اور کرپشن کے خاتمے کیلیے ووٹ دیے ہیں ،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن اور حالات کو بہتر کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ،پیپلز پارٹی اپنی ذمہ داری پوری کرے ، آصف زرداری نے افواج پاکستان کے بارے میں جو زبان استعمال کی اور جس طرح کا لب و لہجہ اختیارکیا وہ کسی سابق صدر مملکت کے شایان شان نہیں تھا