ہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اس نازک مرحلے پر قومی سطح کا اتفاق رائے ضروری ہے: نواز شریف

17 جون 2015 (15:39)
ہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اس نازک مرحلے پر قومی سطح کا اتفاق رائے ضروری ہے: نواز شریف

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا سیاسی مشاورتی اجلاس ہوا جس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہاکہ مسلح افواج کے افسران اور جوان آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں قوم کی حمایت حاصل ہے۔ ان حالات میں فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید مناسب اقدام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ اس ہم آہنگی کا مظاہرہ آل پارٹیز کانفرنسوں کے فیصلوں پر بھی ہو چکا ہے جن میں سیاسی اور فوجی قیادت نے متفقہ طور پر قومی اہداف طے کئے۔ یہ عمل اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے ان عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے تعمیر و ترقیکے عمل میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

د ہشت گر دی کا ناسور

مکرمی :اسلام امن وسلا متی کا مذ ہب ہے اسلام کے اولین دور میں غیر مسلمو ں کو وہ ...