آصف زرداری کا بیان سن کر حیرت اور پریشانی ہوئی: شاہ محمود قریشی

17 جون 2015 (14:14)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا بیان تشویش ناک ہے،کیا وجہ ہےکہ دھیمےلہجے والے کو اس طرح سے بات کرنا پڑی،فوج پر تنقید مناسب نہیں لگتی،کوئی یہ سوچے کہ ضیا الحق جیسا زمانہ آئے گا تو یہ ٹھیک نہیں ،ہم سب آئین کی پاسداری چاہتے ہیں،اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت،مسائل کا حل دھمکیوں سے نہیں بلکہ فہم و فراست سے حل کرنا چاہیے،ہماری تمام تر توجہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، کچھ اداروں نے حدود سے تجاوز کیا،جب آصف زرداری برسر اقتدار تھے تو چوبیس جانشینوں کا احتساب کیوں نہ کیا گیا؟ ، کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے