راولپنڈی اسکیم تھری رضا پلازہ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے

17 جون 2015 (13:57)
راولپنڈی اسکیم تھری رضا پلازہ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے

راولپنڈی ميں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے اسکیم تھری میں آتشزدگی سے میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نےمتوفیان کی نعشیں عمارت سے نکال لی ہیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ شوکت، شوکت اشرف، فاطمہ شوکت، عثمان شوکت ، عمر شوکت، محسن شوکت، اور حسن شوکت شامل ہیں۔ ،پولیسنے بتایا کہ آگ لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے واقعے کے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔