رمضان المبارک کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا‘ زاہدسلیم گوندل

17 جون 2015
رمضان المبارک کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا‘ زاہدسلیم گوندل

ملتان (خبرنگارخصوصی) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ مٹھی بھر شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لئے ملک کی سلامتی کے درپے ہیں ملکی حالات کے پیش نظر مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے تمام مسالک کے علماءکرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارا وطن امن کا گہوارہ بن سکے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے تاکہ کوئی سماج دشمن بابرکت مہینے میں امن کی فضا ءخراب نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں نماز تراویح اور سحرو افطار کے اوقات میںسکیورٹی کےلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کا ر میں بھی واضح کمی ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس ملتان میں امن کمیٹی کے نمائندہ علماءوفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ایس ایس پی آپریشنزچوہدری محمدسلیم اور ضلعی محکموں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او زاہدسلیم گوندل نے کہا کہ ضلع کی 1136مساجد کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کےلئے جامع منصوبہ بند ی تیا رکی گئی ہے جبکہ امام بارگاہوں اور درباروں کی بھی خصوصی حفاظت کی جائے گی۔