حکمرانوں نے بجلی‘ پٹرول کے ڈرون گرا کر عوام کو بے بس کر دیا: علامہ مظہرسعید کاظمی

17 جون 2015
حکمرانوں نے بجلی‘ پٹرول کے ڈرون گرا کر عوام کو بے بس کر دیا: علامہ مظہرسعید کاظمی

ملتان (نامہ نگارخصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پروفیسر علامہ مظہر سعیدکاظمی نے کہا ہے کہ بھاری مینڈیٹ کے دعوے دار حکمرانوں نے غریب عوام پر بجلی اور پٹرول کے ڈرون گرا کر بے بس و لاچار کر دیا ہے۔ ہمسایہ ممالک نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ مہنگائی کا عفریت حکمرانوں کی گرفت سے باہر ہو چکا ہے غریب اور سفید پوش لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الفیض سلطان الزاکرین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاح کے موقع پر مہمانان گرامی میں میاں آصف محمود‘ قاری خادم حسین سعیدی‘ مولانا نذیراحمد‘ صوفی خلیل‘ سبحان خان‘ قاری حق نواز سعیدی‘ قاری محمدطاہر‘ مولانا محمد رب نواز سعیدی‘ حاجی محمداقبال اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔