غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (وقائع نگارخصوصی) انجمن تاجران غلہ منڈی مکہ مارکیٹ کے تاجروں نے تاجر رہنما سلطان محمود ملک کی قیادت میں پولیس کے جارحانہ رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس مقامی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ مل کر مارکیٹ کے تاجروں کو ہراساں کر رہی ہے۔ دکاندار باہر کے ڈسٹری بیوٹرز سے زیادہ کمیشن کا مال خرید کر مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جس پر مقامی ڈسٹری بیوٹرز نے پولیس کے ساتھ مل کر تاجروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ چوری کا مال فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو تاجر برادری سی پی او آفس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوگی۔