قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کے ریمارکس کیخلاف متحدہ کا احتجاجی مظاہرہ

17 جون 2015
قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کے ریمارکس کیخلاف متحدہ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایم کیو ایم کیخلاف ریمارکس پر ملتان پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے راشد ہاشمی، سید علی اقتدار ، رانا عارف رضا، ذیشان دلاور، خالد عباسی، وصی حیدر، قاضی شہزاد، ہمایوں شیخ، طارق عزیز، سجاد شاہ، سجاد قریشی و دیگر نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راشد ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو خواجہ آصف کی اس تقریر کا فوری نوٹس لینا چاہئے ان کے اس فعل سے قیام پاکستان کے وقت کرووڑں اردو بولنے والے لوگوں نے جو ہجرت کی اور جانوں کی قربانیاں دیں ان کے دل ایکبار پھر زخم زخم ہو گئے مظاہرین نے خواجہ آصف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...