ایگزیکٹ کے وکلا کو گواہوں کے بیان کی نقول فراہم کر دی گئیں

17 جون 2015
ایگزیکٹ کے وکلا کو گواہوں کے بیان کی نقول فراہم کر دی گئیں

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کی مقامی عدالت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے وکلا کو 3 گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کر دیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جعلی ڈگری سکینڈل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے گزشتہ روز ایف آئی اے کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 20 جون کو جیل میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔ ایف آئی اے کے مطابق کیس کے گواہوں میں عبدالرؤف قریشی، عباس علی شاہ اور سلیم قریشی شامل ہیں۔