سانگلہ: جائیداد سے عاق کرنے پر فائرنگ کرکے دادا کو قتل کر دیا

17 جون 2015

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) جائیداد سے عاق کرنے پر پوتے نے فائرنگ کرکے دادا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ڈیرہ شہبازدا کے اقبال نے اپنے بیٹے اکبر کو جائیداد سے عاق کر دیا تھا جس کا پوتوں کو رنج تھا گزشتہ روز اقبال سائیکل پر جا رہا تھا سیٹھالی کے قریب اس کے پوتوں عمردراز، عمرحیات نے ساتھی اکرم کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اقبال کانواں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاںبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے نامعلوم سمیت چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔