شوال:کالعدم تنظیم کے 3 اہم کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک

17 جون 2015

شمالی وزیرستان+ بنوں+ ہنگو (نوائے وقت رپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے دہشت گرد کمانڈروں میں کمانڈر امیراللہ اور کمانڈر فتح اللہ اور حیات تراب کا مشن شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں بنوںمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاںبحق ہو گیا۔ ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ شیرعالم کلہ بازار احمدخان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے او ایس آئی برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل جاوید کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میںپولیس سٹیشن میں دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس اسٹیشن کے مال خانہ میں ہوا دھماکہ سے مال خانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے ڈی پی او ڈیرہ بگٹی خالد باقی کے مطابق دھماکہ مال خانے میں رکھے گئے ضبط شدہ بارود کے پھٹنے کے باعث ہوا تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔ ادھر ڈیرہ بگتی سے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ایف سی کے مطابق 3 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ علاوہ ازیں دوآبہ ہنگو سے 2 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد بھتہ خوری اور جرائم میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔