جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

17 جون 2015

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔ 16 جون 1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف کے والد محمد شریف پاک فوج سے وابستہ تھے۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف ان کے بڑے بھائی ہیں۔ راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اور اکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوکر 1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل راحیل شریف نے نوجوان افسر کی حیثیت سے پاک فوج کے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے جب کہ بریگیڈئیر کے طور پر سیالکوٹ بارڈر پر26 فرنٹیئرفورس اور کشمیر میں 6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے 2010 سے 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو 27 نومبر 2013 کو پاک فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا اور 20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔