کاروبار تباہ ہوگئے، حکومت مال روڈ پر مظاہرے بند کرائے: تاجر تنظیمیں
لاہور (کامرس رپورٹر) مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت تمام تاجر تنظیموں نے مال روڈ پر آئے روز احتجاجی جلسوں کے باعث بند کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی جلسوں نے ہمارے کاروبار تباہ کردیئے ، حکومت فوری طور پراحتجاجی جلسوں اور دھرنوں کے لئے کوئی جگہ مختص کرے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی ، آل پاکستان انجمن تاجران (نعیم میر گروپ) کے جنرل سیکرٹری اور مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم میر، انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ، عبدالودود علوی، امتیاز احمد، خالد محمود بٹ، شاہد افضل، لئیق احمد اور جاوید برکت نے کیا۔