گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو 69 ہزار روپے سے زائد جرمانے
لاہور(خبر نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 696مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی پر54 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 69,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 32افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر55 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے23 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔