وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دیں: اسحاق ڈار

17 جون 2015
وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام پر زور دیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ اتفاق رائے سے بجٹ قومی اسمبلی سے پاس کرایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خزانہ میں ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے بجٹ سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر پاکستان کے تمام شعبوں کو مکمل اتفاق رائے ہو۔