شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی ہو گی : سی ٹی او
لاہور(نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق نے سٹی ڈویژن کے تمام ڈیوٹی آفیسرزاور ٹکٹنگ آفیسرز سے خصوصی میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت کی روشنی میں شہریوں سے شائستہ رویہ نہ اپنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایس پی سٹی نے سٹی ڈویژن کے تمام ٹریفک سیکٹرز کے ڈی اوزاور ٹی اوز سے سی ٹی او آفس میں خصوصی میٹنگ کے دوران کہا کہ ڈیوٹی آفیسرز سیکٹرکے ریکارڈ کو مکمل رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی ،پینے کے پانی ،اور بیٹھنے کیلئے ہوادار جگہ کا مناسب بندوبست رکھیں گے ۔