شاہدرہ میں کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

17 جون 2015

لاہو ر+فیروز والا (نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شا ہد رہ کے علا قہ میں 25سا لہ سلطا ن جا ر رہا تھا کہ اس دوران وہ تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے شد ید زخمی ہو گیا ۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتا ل داخل کرادیا گیا،زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ دیا ہے دریں اثناء کالاخطائی روڈ پر سندھانوالی کے قریب بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجہ میں بس سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔