بھارت سے رافیل طیاروں کا معاہدہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل ہوجائیگا: فرانسی وزیر دفاع

17 جون 2015

لی بورگے (اے ایف پی) فرانسیسی وزیر دفاع جین ولیس لی ڈریان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر اچھی پیشرفت ہورہی ہے اور 2 سے 5 ماہ میں اس حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔  پیرس ائرشو میں بھارتی وزیر مملکت دفاع رائو اندرجیت سنگھ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے گفتگو میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے اور میں جلد بھارت جائوںگا تاکہ دیکھوں کہ یہ سب کیسے ہورہا ہے تاہم مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں نریندرمودی نے اپنے دورئہ فرانس کے دوران 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا اعلان کیا تھا جس کی لاگت 5.6 ارب ڈالر متوقع ہے۔