نمک فیکٹری کی چھت گرنے سے 6افراد ملبے تلے دب کر زخمی

17 جون 2015

لاہو ر+فیروز والا (نامہ نگار) نمک فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر6ملازم زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں سگیاں روڈ پرسہیل کی نمک کی فیکٹر ی کی چھت دو روز قبل ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے ٹپکنے لگی تھی۔گزشتہ روز فیکٹر ی میںملازم کا م کر ہے تھے کہ اسی دورارن بوسیدہ چھت آگری ۔جس کے نتیجہ میںفیکٹری ملازم دانش،اسلم ،ناصر ،آصف، بلال، عدنان ، زخمی ہو گئے ۔