گلبرگ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، پولیس ، فرانزک ٹیم نے اہم شواہد اکٹھے کرلئے

17 جون 2015

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ کے علاقہ میںڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی پولیس نے ابتدائی رپٹ تھانہ گلبرگ میں درج کرلی جبکہ فرانزک ٹیم نے آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لئے پلازے سے اہم شواہد قبضہ میں لے لئے ، پلازہ مالک اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ،فرسٹ فلور پر لگنے والی آگ پلازہ میں موجود کیمیکل ،پرفیوم اور باڈی سپرے کے باعث تیزی سے دیگر منزلوں تک پہنچی۔