3کلو منشیات کیس میں میاں بیوی بری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں میاں بیوی کو بری کرنے کا حکمم دیا، استغاثہ کے مطابق غازی آباد پولیس نے اسلم اور اس کی بیوی راشدہ کے خلاف 2013ء میں تین کلو منشیات کا مقدمہ درج کیا تھا۔